• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈومیسٹک سیزن کیلئے کرکٹرز کو بارہ ماہ کا سینٹرل کنٹریکٹ جاری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کے لئے کھلاڑیوں کو سیزن کے بجائے کا بارہ ماہ کا سینٹرل کنٹریکٹ جاری کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کنٹریکٹ رکھنے والے ہر کھلاڑی کو ماہانہ 50 ہزار روپے معاوضہ ملے گا۔ ایک سیزن میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والا ایک کھلاڑی میچ فیس، الائونسز اور انعامی رقوم کی مد میں 20 سے 25 لاکھ روپے معاوضہ وصول کرے گا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹرینرز اور کوچز کی نگرانی میں اپنی فٹنس پر کام کریں۔ جن کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر نہیں ہوگی ان کو جرمانے کا سامنے کرنا پڑے گا۔ ہیڈ کوچ اور ٹرینر ہر کھلاڑی کی فٹنس پر کام کرے گا اوراس کا ریکارڈ مرتب کرے گا۔

تازہ ترین