لاہور (نمائندہ جنگ) لاہور اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی ہسپتالوں میں آمد کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 160 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔صوبہ بھر میں مجموعی طور پر مریضوں کی تعداد 1609 تک پہنچ گئی ہے۔مریضوں کا ہسپتالوں میں آمد کا سلسلہ جاری،ڈینگی کنٹرول کیلئے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے،محکمہ صحت نےبے قابو ڈینگی کو کنٹرول کرنے کے لئے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ مریض راولپنڈی اور اسلام آباد سے رپورٹ ہو رہے ہیں جہاں ہسپتالوں میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث بیڈز کم پڑگئے ہیں ۔