A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined index: HTTP_REFERER

Filename: front/layout_front.php

Line Number: 246

Backtrace:

File: /var/www/js.jang.com.pk/application_jang/views/front/layout_front.php
Line: 246
Function: _error_handler

File: /var/www/js.jang.com.pk/application_jang/third_party/MX/Loader.php
Line: 351
Function: include

File: /var/www/js.jang.com.pk/application_jang/third_party/MX/Loader.php
Line: 294
Function: _ci_load

File: /var/www/js.jang.com.pk/application_jang/modules/frontend/controllers/Detail.php
Line: 464
Function: view

File: /var/www/js.jang.com.pk/html/index.php
Line: 333
Function: require_once

آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل 15؍ صفرالمظفر 1441ھ 15؍اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

احتساب کے پردے میں سیاسی انتقام نہ لیا جائے، فریال تالپور

احتساب کے پردے میں سیاسی انتقام نہ لیا جائے، فریال تالپور


پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی پھپھو اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نے کہا ہے کہ احتساب کے پردے میں سیاسی انتقام نہ لیا جائے۔

سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے فریال تالپور نے کہا کہ ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنا اور کرپشن کے نام پر تنگ کرنا بند کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ایک بہتر پاکستان کے لیے کام کرنا چاہیے، بہت سارے مسائل پر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

فریال تالپور کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات انتہائی خراب ہیں، ہم بڑے بڑے بیانات سے زیادہ ان کی کوئی مدد نہیں کرسکے، ہم اس ایشو پر دنیا کے پاس بھی نہیں گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ  پاک فوج کے جوان ایل او سی پر شہید ہورہے ہیں، شہداء کی فیملیز کے ساتھ ہمیں کھڑے ہونا چاہیے۔

پی پی رکن صوبائی اسمبلی نے مزید کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع ملک میں استحکام کا باعث ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو استحکام کی بہت ضرورت ہے، احتساب کےنام پر لوگوں کی پگڑیاں اچھالی جا رہی ہیں۔

فریال تالپور نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے سے کسی ملک اور قوم کی ترقی نہیں ہوتی، لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے سے ملک معاشی طور پر تنزلی کی طرف جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور انتقامی کارروائیوں کے حوالے سے حالات بہت ہی افسوسناک ہیں، جیلوں، جھوٹے الزامات کا مسئلہ نہیں، پہلے بھی سامنا کیا اور آگے بھی کرتے رہیں گے۔

قومی خبریں سے مزید