آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات17؍ صفرالمظفّر1441ھ 17؍ اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

شامی بحران کے حل میں ایرانی کردار قابل تعریف ہے، روس

شامی بحران کے حل میں ایرانی کردار قابل تعریف ہے، روس


روسی صدر ولادیمر پیوٹن نے شامی بحران کے حل میں ایران کے کردار کی تعریف کی ہے، انہوں نے یہ بات ترکی کے صدر مقام انقرہ میں شام کے حوالے سے منعقدہ سراہ کانفرنس کے موقع پر ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کے دوران کہی۔ 

روسی صدر پیوٹن نے مسئلہ شام پر اہم ایرانی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایرانی کوششوں سے وہاں دہشتگردی کے خاتمے میں مدد ملی اور ایک موثر سیاسی حل ممکن ہوسکا۔

واضح رہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان، روسی صدر ولادیمر پیوٹن اور ایرانی صدر کے درمیان یہ ملاقات پیر کو ہوئی، جس کا مقصد شمالی شام میں عارضی جنگ بنی کو مکمل اور دیرپا جنگ بندی میں تبدیل کرنا ہے۔

شام کی سرکاری فوج کی جانب سے حملوں کے بعد علاقائی کشیدگی کا خطرہ بڑھ گیا ہے اور پناہ گزینوں کے ایک نئے سلسلے کا ترکی میں داخلے کا امکان ہے۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید