• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے پاکستانی مؤقف کی تائید ہوئی، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے پاکستان کے موقف کی تائید ہوئی، کشمیریوں کی ہر فورم پر حمایت جاری رکھیں گے۔

عمران خان کی زیر صدارت حکومتی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اہم اجلاس ہوا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا نے دیکھ لیا بھارت مقبوضہ کشمیر میں حالات معمول پر آنے سے متعلق جھوٹ بولتا رہا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے مظلوم کشمیریوں کے مؤقف کو پوری دنیا تک پہنچایا ہے اور پہلی بار کامیاب خارجہ پالیسی کے باعث پوری دنیا میں کشمیر کا مقدمہ سُنا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ 27ستمبر کو کشمیر کا سفیر بن کر جنرل اسمبلی میں خطاب کروں گا۔

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کی سپریم کورٹ نے مودی کے مقدمے پر پانی پھیر دیا ہے، اب مودی کس منہ سے ہیوسٹن میں جلسہ کریں گے؟

واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے مودی حکومت کو مقبوضہ کشمیر میں معمولات زندگی بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔

تازہ ترین