• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کا انسانی سمگلنگ روکنے میں اہم کردارہے،نمائندہ اقوام متحدہ

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار )اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسداد منشیات و جرائم کے زیر اہتمام ʼʼانسانی تجارت اور مہاجرین کی اسمگلنگʼʼ کے موضوع 2روزہ بین الاقوامی کانفرنس اسلام آباد میں شروع ہو گئی، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے انسدادِ منشیات و جرائم کے نمائندے جرمی ملسم نے کہا کہ انسانی سمگلنگ تمام ممالک کے لئے چیلنج بنتا جارہا ہے اور اس جرم میں ملوث افراد کاآسان ہدف بے روزگار افراد ہیں، ایف آئی اے پاکستان میں انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈی جی امیگریشن احمد مکرم نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے،انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد انہیں بیرون ملک روزگار کا جھانسہ دیکر اپنے جال میں پھنسا لیتے ہیں۔یورپی یونین کے وفد کی سربراہ اینی مارشل نے کہا کہ بین الاقوامی تنظیموں، این جی اوز، سول سوسائٹی اور متعلقہ ایجنسیوں کو انسانی تجارت اور مہاجرین کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لئے اپنی صلاحیتوں سے بڑھ کر کام کرنا ہوگا۔کا نفرنس میںافغانستان، مصر، ایران، مراکش اور نیپال سے وفود کے علاوہ مختلف ممالک کے سفارتکار، قومی اور بین الاقوامی اداروں ، سول سوسائٹی کے نمائندے شرکت کررہے ہیں۔
تازہ ترین