• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی وینزویلا پر گرفت عالمی سیاست کا رخ بدل سکتی ہے، امریکی جریدہ

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی جریدہ ٹائم میں شائع آرٹیکل کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی وینزویلا پر گرفت عالمی سیاست کا رخ بدل سکتی ہے، امریکی صدر نے وسائل پر کنٹرول کا عندیہ دیا، اثرات تیل کی مارکیٹ اور عالمی تعلقات پر مرتب ہوں گے۔عالمی قوانین اور طاقت کے روایتی اصول بھی چیلنج ہوں گے، طاقتور ممالک کے رویوں میں تبدیلی متوقع ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد اعلان کیا کہ امریکہ مغربی نصف کرہ میں اپنی بالادستی کو دوبارہ قائم رکھے گا اور وینزویلا کے وسائل، خاص طور پر تیل، امریکی کمپنیوں کے لیے استعمال کرے گا۔ اس اقدام سے عالمی تیل کی مارکیٹ، بڑی طاقتوں کے تعلقات، اور ریاستی خودمختاری کے عالمی اصول متاثر ہو سکتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید