• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اراضی خالی کر نےسے انکا ر ‘ سبزی فروشوں کا حملہ ‘ چار اہلکار زخمی

پشاور(لیڈی رپورٹر)ہشت نگری ریلوے پھاٹک کو سبزی فروشوں اورقبضہ مافیا سے واہ گزار کرنےاورز جنگلے لگانے کے موقع پر انتظامیہ اور سبزی فروشوں کے درمیان تکرار ہوئی سبزی فروشوں کی جانب سے انتظامیہ کے اہلکاروں پر حملہ کیا گیاجس کے باعث انتظامیہ کے چار اہلکار زخمی ہو گئے جس پر فوری طور پر پولیس کو طلب کیا گیا ،تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے 500 سے زائد پاس ہو لڈرسبزی فروشوں کو شاہی کھٹہ کے مقام پردکانیں فراہم کی گئی ہیں تاہم ہشت نگری پل کے نیچے سینکڑوں تاجروں نے دکانیں حاصل کرنے کے باوجود اراضی خالی کرنے سے انکار کیا ہے سبزی فروشوں کی جانب سے اہلکاروں پر لاٹھیوں سے حملہ کیا گیا اور سرکاری اراضی خالی کرنے سے انکار کیا گیا انتظامیہ نے موقف اختیار کیا کہ شر پسند عناصر جان بوجھ کر حالات خراب کررہے ہیں حکومت کی جانب سے انہیں دکانیں فراہم کی گئی ہیں تاہم اس کے باوجود سرکاری اراضی خالی نہیں کر رہے ہیں جبکہ سبزی فروشوں نے موقف اختیار کیا کہ ان کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے۔
تازہ ترین