• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سروسز اکیڈمی کو سنٹر آف ایکسیلنس بنایا جائیگا‘سیکرٹری محکمہ صحت

پشاور ( نیوزڈیسک )سیکرٹری محکمہ صحت محمد یحییٰ اخونزادہ نے پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی اور اس کے ذیلی ادارے ذوالفقار علی بھٹو پوسٹ گریجویٹ انسٹیٹیوٹ آف پیرامیڈیکل ٹیکنالوجیز پشاور کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ پرویشنل ہیلتھ سروسز اکیڈمی کو بین الاقوامی سطح کا سنٹر آف ایکسیلینس بنایا جائے گا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ایچ ایس اے ڈاکٹر جانباز آفریدی نے سیکرٹری ہیلتھ کو پراونشل سروسز اکیڈمی اور اس کے الائیڈ انسٹیٹیوٹس کے بارے میں بریفنگ دی ۔ سیکرٹری محکمہ صحت نے کہا کہ ہم پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں،پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی جو کہ محکمہ صحت کا اٹیچڈ ڈپارٹمنٹ ہیں اس کے زیرانتظام صوبے بھر میں 23ذیلی ادارے کام کر رہے ہیں۔جن میں صوبہ بھر کے نرسنگ،پیرامیڈیکس سکول و کالجز،پبلک ہیلتھ سکول اور ڈویژنل ہیلتھ ڈیویلپمنٹ سنٹرز شامل ہیں۔ ان اداروں میں ٹریننگز کے علاوہ حکومت خیبرپختونخوا نے محکمہ صحت میں انتظامی امور کی بہتری اور ترقی کے لئے مختلف تربیتی کورسز اور دیگر ٹریننگز کے انعقاد کی ذمہ داری پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی کو سونپی ہوئی ہے جسے یہ ادارہ بطریق احسن انجام دے رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی کو بھرپور توجہ دے گا اور اس پورے نیٹ ورک کی ترقی اور اسے مذید فعال کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کرے گا۔
تازہ ترین