جاپان میں Sakurajima آتش فشاں ایک بار پھر پھٹ پڑا اور دھویں کے ساتھ ساتھ راکھ کا اخراج شروع ہو گیا ہے جس کے بعد سیکڑوں فٹ کی بلندی تک دھویں کے کالے بادل دکھائی دیئے۔
ذرائع کے مطابق اس آتش فشاں کے پھٹنے سے قریبی آبادی کے لوگوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔
تاہم ماہرین اس کی مکمل نگرانی کررہے ہیں۔ اس آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد راکھ اور دھواں اگلنے کے یہ مناظر کیمرے نے محفوظ کر لیے۔