• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی حکومت صفائی مہم کے نام پر مذاق بند، عملی اقدامات کرے، خرم شیر زمان

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے حکومت سندھ کی صفائی مہم پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ کی نااہلی سے آج صوبے کا حال بدترین ،عروس البلاد جا بجا گندگی و کچرے سے کچراچی میں تبدیل ہوگیا ہے، شہر کو کچرے میں تبدیل کر کے سندھ حکومت کو اب صفائی کا خیال آرہا ہے،شہرکی یومیہ صفائی شہر کا حق اور حکومت کی ذمہ داری ہے،انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ گزشتہ گیارہ برسوں سے کراچی کے ساتھ تجربے کر رہی ہے، پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں صوبے مِیں صرف اداروں کو برباد کیا گیا ہے،صوبے میں مہلک امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں، پیپلز پارٹی نے کراچی پر صرف سیاست کی ہے،حکومت سندھ کی نا اہلی اور ناکامی سے صوبے کا ہر محکمہ تباہ حالی کا شکار ہوگیا ہے،صوبائی حکومت شہر میں صفائی مہم کے نام پر مذاق بند کر کے عملی اقدامات کرے، وزیر بلدیات شہر کے کچرے کے ساتھ ساتھ سڑکوں اور سیوریج کے نظام پر بھی توجہ دیں۔

تازہ ترین