• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پٹیالہ گھرانے کے لیجنڈ استاد امانت علی خان کی 45ویں برسی منائی گئی

استاد امانت علی خان کی 45ویں برسی


لاہور( ایجنسیاں) نامور کلاسیکل و غزل گائیک اور پٹیالہ گھرانے کے لیجنڈ استاد امانت علی خان کی 45برسی منائی گئی۔

شام چوراسی ہوشیار پورپنجاب کے پٹیالہ گھرانہ سے تعلق رکھنے والے لیجنڈ استاد امانت علی نے 1922میں بھارت کے صوبہ پنجاب کے علاقہ شام چوراسی ہوشیار پور میں اختر حسین خان کے ہاں جنم لیا۔

استاد امانت علی خان تقسیم برصغیر کے بعد پاکستان آئے اور لاہور میں ریڈیو پاکستان سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا ۔

اپنی شاندار خدمات پر پرائیڈ آف پرفارمنس کا اعزاز کرنے والے استاد امانت علی خان نے گائیکی کی تربیت اپنے والد سے حاصل کی ۔

تازہ ترین