• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے کشمیر ایشو پرمودی کو کلین بولڈ کردیا، وزیر اعلیٰ بزدار

لاہور(نمائندہ جنگ)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی ترجمانی کا حق ادا کیا ہے۔عمران خان نے کشمیر ایشو پرنریندر مودی کو کلین بولڈ کر دیا ہے۔عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپسی کے موقع پر وزیر اعلیٰٗ نے کچھ دیر دبئی ایئرپورٹ پر قیام کیا۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے احمد پور شرقیہ کے علاقہ میںمبینہ زیادتی کے بعد 8سالہ بچی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او بہاولپورسے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔
تازہ ترین