• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی ڈومیسائل بنانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے‘ن لیگ

کوئٹہ(پ ر)مسلم لیگ(ن)کوئٹہ ڈویژن کے صد محمد رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان،آغا عمر شاہ،جنرل سیکرٹری کوئٹہ جاوید اقبال ،صدر تحصیل نا نا صاحب میر وائس کاکڑ ایڈووکیٹ،آصف سلامت ایڈووکیٹ،طارق بٹ ایڈووکیٹ،نثار اچکزئی،عمر خلجی ،شنو گل ارباب اقبال ،لیاقت راجپوت نے کہا ہے کہ کوئٹہ‘پشین‘ قلعہ عبداللہ میں ذخیرہ اندوزں اور گرانفروشوں نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے خود نرخ مقرر کردیئے جبکہ انتظامیہ ان کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔حکومت فوری طور پر گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے کوٹے پر ملازمتیں حاصل کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھر پور انداز میں شروع کی جائے جبکہ جعلی ڈومیسائل حاصل کرنے والے افرادبلکہ جعلی ڈومیسائل بنانے والے افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے کوٹے پر ملازمتیں حاصل کرنے والوں کی تفصیل اخبارات میں جاری کی جائے اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے خاص طور پر بلوچستان بھر میں وفاقی حکومت کی پوسٹنگ پر آنے والے صوبائی اور وفاقی محکموں پر آنے والوں اور ان کے دوستوں ورشتہ داروں کے ڈومیسائل وغیرہ پر بھی پابندی لگائی جائے ۔
تازہ ترین