• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موثر احتسابی نظام سے ملک کو کرپٹ مافیا سے نجات مل سکتی ہے،جمعیت نظریاتی

کوئٹہ (آئی این پی) جمعیت نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستار چشتی نے کہاہے کہ کرپٹ اور فرسودہ نظام نے ملک کو بحرانی کیفیت سے دوچار کردیا ،اپوزیشن اپنے ذاتی مفادات کیلئے الزامات کی پوچھاڑسے قوم کی درمیان تلخیاں پیداکر رہی ہے اگر عمران خان کی حکومت گرانے کی دھمکیاں غیرجمہوری عمل ہے تو کیا آج اپوزیشن کی حکومت کوٹف ٹائم دینا اور اسلام آباد کولاک ڈاون کردینا جمہوری عمل ہے، قوم کو کب تک اس بے ہودہ نعروں سے بے وقوف بنایا جاتا رہے گا ۔ دوغلی اور منافقت کی سیاست کوقوم نے جانچ لیا۔ آزادی مارچ حصول اقتدار کی جنگ ہے، امریکہ سے اقتدار کی بھیک مانگی نہ ملنے پرآج اسٹیبلشمنٹ سے اقتدار کی بھیک مانگی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ احتساب کے نظام میں اصلاح لانے کی ضرورت ہے، موثر احتسابی نظام سے ملک کو کرپٹ مافیا سے نجات مل سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت اپنے انتخابی منشور کوعملی جامہ پہنائے، دعووں کی بجائے عملی اقدامات کی ضرورت ہے عوام کی امیدوں پر پانی نہ پھیرا جائے۔
تازہ ترین