• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیف سکولوں میں داخلوں کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نےسیشن20-2019ءمیں داخلوں کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے نظرثانی شدہ شیڈول جاری کردیا ،شیڈول کے مطابق داخلوں کا ریکارڈ 30 ستمبر تک سکول انفارمیشن سسٹم پر ہرصورت اپ لوڈ کیا جائے گا، داخلوں کا ریکارڈ اپ لوڈ نہ کرنے والے طلباء کا کوالٹی انشورنس ٹیسٹ نہیں لیا جائے گا، سکول انفارمیشن سسٹم پر ریکارڈ درست کرانے کیلئے 27 ستمبر تک درخواستیں وصول کی جائیں گی،10 اپریل 2019 تک داخل ہونے والے بچوں کو آن لائن اپ ڈیٹ فارم کا حصہ بنایا جائے گا، پیف کے مطابق 5 فیصد سے زیادہ ڈراپ آئوٹ پر سکول انتظامیہ کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تازہ ترین