آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر14؍ صفرالمظفر 1441ھ 14؍اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ایس ایچ او بدھلہ سنت کو محبوس بچے بازیاب کرا کے آج پیش کرنے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر)سیشن کورٹ نے ایس ایچ او تھانہ بدھلہ سنت کو محبوس بچے کو بازیاب کرا کے آج عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے، عدالت میں کنیز مائی نے درخواست حبس بے دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس کے سابق شوہر نے رشتےداروں فلک شیر اور منور کے ساتھ مل کر اس کے پوتے کو گھر سے اٹھا کر محبوس کر لیا ہے،فاضل عدالت نے منشیات کے ملزم سعید کی جانب سے دائر مقدمہ سے بری کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو مقدمہ سے بری کرنے کا حکم دیا ہے، جج انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سیکنڈ ملتان نے کالعدم تنظیم کے لئے چندہ اکٹھا کرنے کے ملزم آفتاب کی درخواست ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے گردوں کی پیوند کاری کرنے کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث 4 ملزمان فرحان، نور، شاہد ،عبدالرؤف کی ضمانتیں خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔

ملتان سے مزید