• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ میں فلپائینی باکسر کے خلاف شاندار فتح پر پاکستانی باکسر محمد وسیم کی تعریف کرتے ہوئے اسے زبردست فتح قرار دے دیا۔

باکسر عامر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ویل ڈن چیمپئن محمد وسیم، عامرخان نے لکھا کہ محمد وسیم نے دبئی میں اپنی فائٹ جیتی، وہ مستقبل کے پلانز پر بات کرنے کے لئے وسیم سے جلد پاکستان میں ملیں گے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے محمد وسیم نےحال ہی میں انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ میں فلپائینی باکسر کو پہلے راؤنڈ ہی میں ناک آؤٹ کر دیا تھا۔

اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور اور معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر نے بھی اپنے ٹوئٹس میں محمدوسیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی تھی۔

تازہ ترین