• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ شہباز کے ریمانڈ میں 2 اکتوبر تک توسیع

لاہور کی احتساب عدالت نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے خلاف 2 مختلف ریفرنسز میں دیئے گئے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ کی میعاد مکمل ہونے پر جیل حکام نے انہیں احتساب عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے ریمانڈ میں 2 اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے نیب کو ہدایت کی کہ منی لانڈرنگ کے الزام میں ریفرنس دائر کیا جائے۔

رمضان شوگر ملز ریفرنس میں حمزہ شہباز کو دوسری بار احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، نیب نےعدالت کو  بتایا کہ رمضان شوگر ملز ریفرنس میں ابھی تحقیقات ہو رہی ہیں، جس پر عدالت نے تفتیش مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

اس موقع پر عدالت نے حمزہ شہباز کے جوڈیشنل ریمانڈ میں 2 اکتوبر تک توسیع کر دی ۔

عدالت نے شہباز شریف کے خلاف آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس اور رمضان شوگر ملز ریفرنس پرپیشی سے استثنیٰ کی ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے مزید سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ ان کادامن صاف ہے اورانہیں اللہ کے انصاف پر پورا یقین ہے۔

تازہ ترین