• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت نے ہندو برادری کا مطالبہ منظور کرلیا

لاڑکانہ کے بی بی آصفہ ڈینٹل کالج کی فائنل ایئر کی طالبہ نمرتہ چاندانی کی پرسرار موت پر سندھ حکومت نے ہندو برادری کا مطالبہ منظور کرلیا۔

مشیر قانون سندھ مرتضی وہاب نے اپنا وعدہ پورا کردیا، جس کے لیے سندھ حکومت نے عدالتی تحقیقات کے لیےخط لکھ دیا۔

مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے گزشتہ روز اقلیتی برادری سے جوڈیشل انکوائری کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: لاڑکانہ، میڈیکل کی طالبہ کی خود کشی قتل قرار

واضح رہے کہ گزشتہ روز شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے ماتحت بی بی آصفہ ڈینٹل کالج میں فائنل ایئر کی طالبہ نمرتا امرتا مہر چندانی کی لاش کالج ہاسٹل میں ان کے کمرے سے ملی تھی جس پر کہا گیا تھا کہ طالبہ نے خودکشی کی ہے جبکہ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی موت کی وجہ خودکشی قرار دی گئی ہے۔

یونیورسٹی وائس چانسلر انیلا عطاءالرحمٰن نے نمرتا کی گردن پر پائے جانے والے نشان کوخود کشی قرار دیتےہوئے کہا کہ وجوہات جاننےکے لیے پرنسپل چانڈکا میڈیکل کالج کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: شعیب اختر نے بھی نمرتا کیلئے آواز اٹھادی

پولیس نے واقعے پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور نمرتا کی ساتھی طالبات اور دیگر افراد کے بیانات قلمبند کیے ہیں۔

نمرتا کا خاندان ان کی موت پر غم سے نڈھال ہے۔طالبہ کے بھائی ڈاکٹر وشال نے بہن کی خودکشی کو قتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہن کو قتل کیا گیا، اسے کوئی مالی یا گھریلو پریشانی نہیں تھی۔

تازہ ترین