• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائی، 16ملزمان گرفتار

پاکستان رینجرز(سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث 16ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکس کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم حنیف عرف ٹوپی جس کا تعلق لیاری گینگ وار (زاہد لاڈلہ) گروپ سے ہے کوگرفتار کیا جو بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

جبکہ شریف آباد، رضویہ، ماڑی پور اور شارع فیصل کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 10 ملزمان ساجد خان، محمد علی، حاصل، سید خُرم حسین، سعد اسلم عرف ماما، شہریار عرف ڈبو، محمد طارق، سیار خان، یوسف عرف چھوٹا اور علی خان کو گرفتارکیا جوڈکیتی، اسٹریٹ کرائمز اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔

 کلاکوٹ اور فیروز آبادکے علاقوں سے 5ملزمان رشید عرف راشد عرف فٹبالر(لیاری گینگ وار زاہد لاڈلہ گروپ)، محمد شاہد عرف شیلا، کوثر عباس، نادر حسین اور محمد عثمان کوگرفتار کیا جو علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکی گئی ہے اورتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین