• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا حکم دیدیا

امریکی صدر ٹرمپ نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا حکم دے دیا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی تیل کی تنصیبات پر حملے کے بعد یہ ایران کے خلاف امریکا کا پہلا جوابی اقدام ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے امریکی وزیر خزانہ کو ایران پر پابندیوں میں اضافہ کرنے کا کہہ دیا ہے، لیکن امریکی صدر کی جانب سے پابندیوں کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

امریکا اس سے پہلے ایران کے معاشی سیکٹر پر وسیع پیمانے پر پابندیاں عائد کر چکا ہے۔ جس کے باعث ایرانی معیشت کو نقصان پہنچا ہے، خصوصاً امریکا کی کوشش ہے کہ وہ ایرانی تیل کی صنعت کو بند کرادے۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب کی تیل تنصیبات حملوں پر نیا موڑ

گو کہ صدر ٹرمپ نے واضح طور پر تو سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر حملے میں ملوث ہونے کے حوالے سےایران پر اب تک قطعی طور پر الزام عائد نہیں کیا ہے۔ تاہم ایک امریکی افسر نے اس بات کی تصدیق کی کہ انتظامیہ کو یقین ہے کہ اس حملے کا ذمہ دار ایران ہے۔

تازہ ترین