• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی جان کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات کئے جائینگے، آئیسکو چیف

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) دوران کام لائن سٹاف کی زندگیوں کو محفوظ بنانا آئیسکو انتظامیہ اور فیلڈ افسران کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ حادثات کی وجہ سیفٹی کے طے کردہ ضابطہ اخلاق پر عمل نہ کرنا اور حد سے زیادہ خود اعتمادی ہے، انسانی جان کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات کئے جائینگے۔ ان خیالات کا اظہارآئیسکو چیف شاہد اقبال چوہدری نے آپریشن سرکلز کے ماہانہ کارکردگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ بریفنگ کے دوران آئیسکو چیف کو بتایا گیا کہ بجلی چوری کرنیوالے صارفین کو 49کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے۔
تازہ ترین