آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار20؍ صفرالمظفر 1441ھ 20؍اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

مسلمانوں کی اجتماعیت عقیدۂ ختم نبوت میں مضمر ہے،مولانااسماعیل شجاع آبادی

لاہور(پ ر )تاریخ ساز ختم نبوت کانفرنس 21ستمبروحدت روڈ لاہور کی تیاری کے سلسلے میں علماء اکیڈمی منصورہ، جامع مسجد درمیانی،جامع مسجد ہیر،جامع مسجد نمبرہ مصطفیٰ ٹاؤن، جامع مسجد بلال اقبال ٹاؤ ن لاہور میں اجتماعات منعقد ہوئے۔ان پروگرامز میں مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی ، ڈاکٹر فرید احمدپراچہ، ڈاکٹر ارباب عالم مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا علیم الدین شاکر، قاری وقار احمدچترالی مولاناحافظ محمداشرف گجر، مولانا عبدالنعیم، پیررضوان نفیس،قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا عبدالمالک حیات، قاری محمدعمران، مولانا عبدالحلیم، قاری محمدزکریا، قاری محمدداؤدمولانا عظمت حیات،یاسین فاروقی، مولانا عبدالشکوریوسف، مولانا ظہیراحمدقمر، قاری فضل الرحمن ودیگر علماء کرام نے شرکت کی۔کانفرنس کے جملہ انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے اجلاس مرکز ختم نبوت لاہور میں قاری جمیل الرحمن اخترکی صدارت میں منعقد ہوا جسمیں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت رابطہ کمیٹی کے علاوہ مولانا عبدالعزیز، قاری معاویہ محمود مکی، مفتی عمر اعوان، مولانا قاضی عبد الودود، حافظ عبد الرحمن نے شرکت کی۔ان اجتماعات میں خطاب کرتے ہوئے مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی نے کہا کہ عقیدۂ ختم نبوت احیاء دین اور وحدت امت کا مظہر ہے، مسلمانوں کی

اجتماعیت ویگانگت عقیدۂ ختم نبوت میں مضمر ہے۔

لاہور سے مزید