آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات17؍ صفرالمظفّر1441ھ 17؍ اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

اسرائیلی فوج کےظلم کا نشانہ بننے والی خاتون کی ویڈیو وائرل

اسرائیلی فوج کےظلم کا نشانہ بننے والی خاتون کی ویڈیو وائرل


مقبوضہ بیت المقدس کے جنوبی علاقے قلندیا میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے خاتون کو شہید کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

اسرائیلی فوج کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر ’ٹائمز آف غزہ‘ نے شیئر کی۔ اس ویڈیو کو اب تک ایک لاکھ 16 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فائرنگ کے بعد اسرائیلی فوج کے کارندے وہیں دندناتے رہے تاکہ کوئی مدد کو نہ آسکے اور زیادہ سے زیادہ سے خون بہہ جائے۔

یہ واقعہ بیت المقدس کو مغربی کنارے سے الگ کرنے والی قلندیا کی فوجی چیک پوسٹ پر پیش آیا۔

اسرائیلی پولیس کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ خاتون نے اپنے پاس موجود چاقو نکالا تھا جس پر اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیل میں پارلیمانی انتخابات کے ایک روز بعد پیش آنے والے اس افسوس ناک واقعے میں فوج کا نشانہ بننے والی خاتون کو زخمی حالت میں بیت المقدس میں واقع ایک اسپتال منتقل کیا گیا ۔

بعد ازاں اسرائیلی پولیس اور طبی ذرائع نے خاتون کی موت کی تصدیق کر دی۔

فلسطینی صحافی نے اپنے  ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ انہوں نے اپنے طور پر وزارت صحت سے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ظلم کا شکار ہونے والی خاتون قلندیا کے پناہ گزین کیمپ سے تعلق رکھتی تھی۔ خاتون کا نام ’الہ نفتھ وحدان ( Ala’ Nafeth Wahdan) ہے جس کی عمر 25 برس تھی۔

اسرائیلی فوج کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر ’ٹائمز آف غزہ‘ نے شیئر کی۔ اس ویڈیو کو اب تک ایک لاکھ 16 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں ۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اسرائیلی فوج کا انسانیت کے خلاف اس جرم پر دنیا بھر سے رد عمل دیا جارہا ہے۔


بین الاقوامی خبریں سے مزید