• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال :۔ کیا میں غریب بھانجوں اور بھتیجوں کی تعلیم کے لیےانہیں زکوٰۃ دے سکتا ہوں؟ اسی طرح کیا میں ماں کے قرضے کی ادائیگی کے لیے زکوٰۃ دے سکتا ہوں؟ نیز کیا زکوٰۃ کی رقم سے کہیں پانی کا پمپ لگوایا جاسکتا ہے؟

جواب:۔ اگر بھانجےاور بھتیجے سید نہیں ہیں اورغریب ہیں ، یعنی ان کے پاس زکوٰۃ کے نصاب کے بقدر ضرورت سے زائد مال نہیں ہے تو انہیں آپ زکوٰۃ دے سکتے ہیں۔ اسی طرح اپنی ماں کو زکوٰۃ دینا یا زکوٰۃ کی رقم سے ان کاقرضہ اتارنا جائز نہیں ہے۔ زکوٰۃ کی رقم سے پانی کاپمپ نہیں لگایاجاسکتا۔

تازہ ترین