• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ کی جنگی مشقوں کی اختتامی تقریب

پاک بحریہ کی جنگی مشقوں کی اختتامی تقریب


کراچی میں پاک بحریہ کی جنگی مشقوں شمشیر بحر اور ترسیل بحر کی اختتامی تقریب منعقد کی گئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی تھے۔

جنگی مشقوں کا مقصد پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں کو نکھارنا تھا۔

نیول چیف نے کہا کہ جنگی مشقوں کا انعقاد آپریشنل حکمت عملی کی جانچ اور بہتری میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے غیر قانونی انضمام کے بعد خطے کے جغرافیائی و سیاسی حالات انتہائی پیچیدہ ہیں۔بھارت کا جنونی رویہ خطے کے امن کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔

امیر البحر نے کہا کہ پاک بحریہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور اس کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیر البحر نے جنگی مشقوں کے کامیاب انعقاد اور پیش کی جانے والی تجاویز پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

مشقوں میں بھرپور شرکت پر نیول چیف نے آرمی، ائیر فورس اور دیگر وزارتوں کے نمائندوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جنگی مشقوں کی اختتامی تقریب میں تینوں مسلح افواج اور متعلقہ وزارتوں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

تازہ ترین