• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ہی ضلع میں تین برس سے تعینات انسپکٹرزکی فہرستیں طلب

اراولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) آئی جی پولیس پنجاب نے ایک ہی ضلع یایونٹ میں تین سال یا زیادہ عرصہ سے تعینات انسپکٹروں اوراہم پوسٹوں پرباربار تعینات ہونے والے ملازمین کی فہرستیں طلب کر لیں۔صوبہ کے تمام اضلاع سے تفصیلات مانگ لی گئیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے اس حوالے سے رپورٹ سنٹرل پولیس آفس کوبھیج دی ہے جس کے مطابق راولپنڈی میں 26انسپکٹرتین سال یااس سے زیادہ مدت سے تعینات ہیں جب کہ پانچ ایسے محررہیں کہ جوتین مرتبہ یااس سے زیادہ بارایک ہی تھانہ میں بطورمحررپولیس سٹیشن تعینات ہوئے ہیں جب کہ دیگرسٹاف بارے بھی تفصیلات بھیجی جارہی ہیں۔
تازہ ترین