• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

13سماج دشمن پکڑےگئے،منشیات فروش سے7کلو چرس برآمد

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے کارروائی کرتے ہو ئے مدثر اقبال سکنہ نادرآباد پھاٹک کو گرفتار کر کے ا س سے 7 کلو گرا م چرس بر آمد کر لی ۔برآمد ہونے والی چرس کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ پرانی کوتوالی میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی۔ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہو ئے 7 منشیات فروش، 4جواری، ایک بھکاری سمیت13ملزمان گرفتار اور ان سے 1350گرام چرس،38بوتل شراب ،128ٹین پیک بئیر،40 لیٹر شراب، پسٹل30بور معہ 3گولیاں بر آمد کر لیں۔ پولیس نے محکمہ ماحولیات کی درخواستوں پر دو افراد شاہداورزیاد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔نیوملتان پولیس نے بوگس چیک کے مقدمات درج کر کے2افررادذیشا ن اور ہمایوں کیخلاف کارروائی شروع کر دی ۔پولیس تھا نہ صدر شجاع آباد کو تشدد کی جھوٹی اطلاع دینے پر ایک شخص احمد بخش کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقصود احمد اور یاسر اپنے ڈرائیور کے ساتھ تھانہ بی زیڈ کے علاقہ میں مختلف ہوٹلوں اور دکانوں میں خود کو صحافی اور محکمہ فوڈ کے اہلکار بتا کر لوٹ مار کر رہے تھے۔تاجروں نے پولیس کو بلا کر ان کےحوالے کر دیا۔
تازہ ترین