• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طبی فضلے سے پلاسٹ دانہ بنانے والی فیکٹری اور 2گودام سیل، 3ملزمان گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر کھاد فیکٹری کے نزدیک بوعہ پور میں محکمہ صحت اور ماحولیات کی مشترکہ کارروائی میں طبی فضلے سے پلاسٹ دانہ بنانے والی ایک فیکٹری اور 2گودام سیل کر دئیے گئے جبکہ 3 ملزموں کوگرفتار کر لیا گیا،3 روز قبل محکمہ ماحولیات نے ملتان کے 200 سے زائد سرکاری 2 نجی ہسپتالوں سے طبی فضلہ ٹھکانے لگانے والی بھٹی سیل کی تھی،بھٹی چلانے والا ڈاکٹر مشتاق 200ہسپتالوں سے میڈیکل ویسٹ ٹھکانے لگانے کے لئے اکٹھا کرتا تھا، ویسٹ کو ٹھکانے لگانے کے لئے رقم بھی وصول کی جاتی تھی،میڈیکل ویسٹ کوٹ شاہ حسین سبحان پور لے جایا جاتا تھا جہاں سرجیکل ویسٹ جلا دیا جاتا تھا جبکہ آئی وی سیٹ، ڈرپس اور سرنجز پر مشتمل پلاسٹک ویسٹ فروخت کر دیا جاتا تھا، یہ پلاسٹک ویسٹ بوعہ پور نزد کھا د فیکٹری لایا جاتا تھا اس ویسٹ کو پلاسٹک فیکٹری میں پلاسٹک دانے میں تبدیل کیا جاتا تھا جسے لاہور فروخت کر دیاجاتا تھا جہاں اس سے فیڈر، برتن اور سٹرا تیار کیے جاتے تھے، اسسٹنٹ کمشنر سٹی کامران بخاری کی قیادت میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس ، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات علی عمران اور ڈاکٹر عطاءالرحمان پر مشتمل ٹیم نے چھاپہ مارا اور سرکاری اور نجی ہسپتالوں سے طبی فضلہ اکٹھا کر کے پلاسٹک دانہ بنانے والی ایک فیکٹری اور 2 گوداموں کو سیل کر دیا گیا جبکہ فیکٹری مالکان عبدالستار، شاہداقبال اور آصف اقبال کو موقع سے گرفتار کیا گیا ہے۔
تازہ ترین