ملتان (سٹاف رپورٹر)انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں ہسپتالوں ،تعلیمی اداروں اور تجارتی مراکز کی سرویلنس کی ہدایت کی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس ہوا ،انہوں نے کہا کہ تمام محکمے ڈینگی سرویلنس کی سرگرمیوں بارے روزانہ رپورٹ دیں، مدارس،مساجد ،امام بارگاہوں ،تعلیمی اداروں میں ڈینگی شعور کو بیدار کیا جائے، نشتر ہسپتال، زکریا یونیورسٹی‘ ریلوے سٹیشنوں و کالونیوں اور فوڈ چین میں ڈینگی لاروا کی خصوصی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے اور ڈینگی کی سرویلنس کیلئے سٹاف ٹریننگ کو جلد مکمل کیا جائے، ڈینگی لاروا کی مشتبہ جگہوں پر سپرے کیا جائے اور مسلسل مانیٹرنگ بھی جاری رکھی جائے، ہسپتالوں اور فوڈ چین سے ڈینگی لاروا ملنے پر انہیں افسوس ہوا ہے، اجلاس میں تمام محکموں کی ڈینگی سرویلنس سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔