• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک دشمن پالیسیوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے:پی ایل ایف

ملتان (سٹاف رپورٹر)موجودہ حکومت فسطایت کے تمام حربے استعمال کر رہی ہے پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ملک کیخلاف کسی بھی سازش پر آواز بلند کرتی رہتی ہے اور کبھی ملک دشمن پالیسیوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی ان خیالات کا اظہار پی ایل ایف جنوبی پنجاب کے صدر شیخ غیاث الحق نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی سالگرہ کی تقریبات کی تیاریوں کے سلسلے میں پی ایل ایف کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مذید کہا کہ 21ستمبر کو بلاول بھٹو کی 31ویں سالگرہ کی مرکزی تقریب دن 11بجے ڈسٹرکٹ بار ملتان ہال میں منعقد کی جائے گی،اجلاس میں خواجہ نور مصطفیٰ،رانا جاوید،فیروزہ فیض،مہر اقبال سرگانہ،ناصر حیدری، اشتیاق شاہ،عاصم پرویز،نوید ہاشمی،واجد رضوی،فیاض بھٹہ،سجاد بلوچ،عدنان حیدری،عمران بھٹہ،عائشہ علی،نگینہ ہراج،فردوس جمال اور دیگر نے شرکت کی ۔
تازہ ترین