ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال کے نئے تعینات ہونے ایم ایس ڈاکٹر شاہد بخاری کی جانب سے چلڈرن کمپلیکس کے ڈاکٹرز ،نرسیں اور پیرامیڈیکس سٹاف کی سالانہ اے سی آرز نہ لکھنے بارے شکایت سامنے آئی ہے جسکی وجہ سے ملازمین دلبرداشتہ ہوگئے ہیں اور انہوں نے اپنی اپنی تنظیموں کے سرکردہ لیڈروں کو موجودہ صورت حال بارے آگاہ کردیا ہے،چلڈرن کمپلیکس کے ڈاکٹروں ،نرسوں اور پیر میڈیکس سٹاف نے الزام لگایا ہے کہ جس سے ڈاکٹر شاہد بخاری نشتر ہسپتال میں ایم ایس تعینات ہوئے ہیں،انکا رویہ ملازمین سے اچھا نہیں،اگر کوئی ملازم ان کے پاس اپنی اے سی آر لکھوانے جاتا ہے تو وہ انکو ملنا بھی پسند نہیں کرتے ،بلکہ کئی کئی گھنٹے اپنے دفتر کے باہر انتظار کرواتے ہیں اورتھک ہار کے واپس چلے جاتے ہیں ،چلڈرن کمپلیکس کے ملازمین نے ایم ایس کے رویے کو غیر انسانی سلوک قرارا دیا ہے،انہوں نے وزیر اعلیٰ،کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،ورنہ احتجاج پر مجبور ہونگےجبکہ نشتر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فی الحال ایسی کوئی بھی شکایت سامنے نہیں آئی ۔