• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پاکستان اور امریکا سعودیہ کیساتھ، ولی عہد محمد بن سلمان سے وزیراعظم عمران خان اور امریکی وزیرخارجہ پومپیو کی ملاقاتیں

جدہ (ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے آج امریکا جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوطرفہ ملاقات پر اتفاق ہوگیا، ملاقات اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈلائنز پر ہوگی، سفارتی ذرائع نے بتایاکہ ملاقات کا وقت دونوں جانب سے آن گراؤنڈشیڈول کو دیکھ کر طے کیا جائے گا۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کو کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔

ولی عہد محمد بن سلمان سے وزیراعظم عمران خان  کی ملاقات


 وزیراعظم عمران خان جو جمعرات کو سعودی عرب کے 2 روزہ سرکاری دورہ پر یہاں پہنچے، نے سعودی ولی عہد سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور دوطرفہ اقتصادی تعلقات مزیدمستحکم کرنے پر بھی گفتگو ہوئی۔ 

اس موقع پر وزیراعظم نے سعودی تیل تنصیبات پر حملہ کی پرزور مذمت کی۔

تازہ ترین