• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر نمرتا ہلاکت کی تفتیش جاری، خودکشی یا قتل ؟ تعین نہیں ہوسکا

لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) آصفہ ڈینٹل کالج لاڑکانہ کی فائنل ایئر کی طالبہ ڈاکٹر نمرتا کی پراسرار ہلاکت کی تفتیش کئی پہلوئوں سے کی جا رہی ہے تاہم ابھی تک اس بات کا تعین نہیں ہوسکا ہے کہ آیا یہ خودکشی کا واقعہ ہے یا اسے قتل کیا گیا۔ ادھر پولیس نے نمرتا کے کلاس فیلوز مہران ابڑو اور شان علی کے موبائل کا ڈیٹا حاصل کرنے کے لئے دونوں کے موبائل فون ایف آئی اے کے حوالے کردئیے ہیں۔ دونوں نے گرفتاری سے قبل تمام ٹیکسٹ میسج ڈیلیٹ کردئیے تھے۔ نمرتا کا موبائل جدید ماڈل ہونے کی وجہ سے اب تک کھل نہیں سکا ہے جس کی وجہ سے تفتیشی حکام کو دشواریوں کا سامنا ہے۔ گرفتار طلباء کے علاوہ دیگر طلبہ اور طالبات کے بیانات بھی ریکارڈ کر لئے گئے ہیں۔
تازہ ترین