کراچی (اسٹاف رپورٹر) جعفر یہ ا لائنس پاکستان کااجلاس بار گاہ حسینی پی ای سی ایچ سو سائٹی میں منعقد ہوا جس میں جعفر یہ الائنس پاکستان کے نائب صدور علامہ حسین مسعودی،علامہ باقر حسین زیدی،علامہ نثار قلندری،علامہ فرقان حیدر عابدی و دیگر شریک ہوئے اس موقع پر علامہ باقر زیدی و دیگر صدور کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ میں اتحاد و اتفاق انتہائی ضروری ہے تا کہ استعماری قوتوں کا بھر پور مقابلہ کیا جا سکے ۔ ملک جن داخلی و خارجی محاذوں پر نبرد آزما ہے پوری ملت اسلامیہ پاکستان کا اتحاد ناگزیر ہے۔ بھارت پاکستان کا امن تباہ کرنے کے لئے نئی نئی سازشوں میں مصروف عمل ہے اُس کو پاکستان میں قائم امن کسی بھی طرح ہضم نہیں ہورہا اس لئے وہ مختلف حربے استعمال کر رہا ہے۔