• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ٹورنٹو(این این آئی) کینیڈا کے سب سے بڑے مال سینٹر میں حملہ آور کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ پولیس کی کارروائی میں حملہ آور ماراگیا۔درجنوں پولیس اہلکاروں نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا ہے اور مال کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حملہ آور نے فائرنگ کا آغاز ٹریفک سگنل پہ متعین پولیس اہل کار کو نشانہ بناکر کیا۔ حملہ آور اس کے بعد پوسٹل سروس کی وین زبردستی چھین کر فرار ہوا۔پولیس نے صورتحال دیکھ کر مجرم کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہو گیا۔ذرائع ابلاغ نے ابتدا میں بتایا تھا کہ حملہ آوروں کی تعداد دو ہے لیکن اب امریکی پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حملہ آور صرف ایک شخص تھا جو فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوگیا ہے۔
تازہ ترین