• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

آسٹریلیا میں شدید برفباری اورموسلادھار بارش

آسٹریلیا میں شدید برفباری اورموسلادھار بارش


سڈنی (اے پی پی) آسٹریلیا کی جنوب مشرقی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں شدید موسمی صورتحال کے باعث گولبرن اور پہاڑوں پر شدید برفباری ہوئی ہے جبکہ سڈنی میں موسلادھار بارش سے ٹریفک کا نظام متاثر ہو گیا ۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز کے مشرقی ساحل اور مختلف مقامات گولبرن، پہاڑی علاقوں، باتھرسٹ میں اچانک شدید برفباری ہوئی جس کے باعث درخت، میدان اور پہاڑی علاقے برف کی سفید چادر میں ڈھک گئے جبکہ سڈنی کی جنوب میں گولبرن اور جنوبی ہالینڈز کے گاؤں سٹن فاریسٹ کے درمیان ہائی وے پر ٹریف کا نظام دونوں اطراف سے متاثر ہوا۔ ٹرانسپورٹ منیجمنٹ سینٹر نے ڈرائیور حضرات کو برفباری سے متاثرہ لیورا اور باتھرسٹ کے درمیان گریٹ ویسٹرن ہائی وے کا رخ نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعدد ٹرک ہائی وے پر پھنس گئے ہیں جس کے باعث روڈز بلاک ہیں۔ آسٹریلوی بیورو آف میٹیورولوجی نے بتایا کہ شمالی نیوساؤتھ ویلز میں 40کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے اور طوفان کا امکان ہے جس کے باعث ٹینٹرفیلڈ، رمیڈیل اور گلین انیز میں آگ لگنے کے واقعات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے جبکہ نیو ساؤتھ ویلز کے جنوبی اور مرکزی حصون میں شدید بارش سے میال ، پیٹرسن اور ولیم دریاؤں اور ٹوگیراہ جھیل میں سیلاب کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے اختتام پر نیو ساؤتھ ویلز میں یخ ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا۔

تازہ ترین