• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ کے سعید بھرم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد

سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم حقیقی کے کارکن کے قتل میں سزا کے خلاف متحدہ کے ٹارگٹ کلر سعید بھرم کی اپیل مسترد کردی۔

ملزم سعید بھرم کی جانب سے دائر سزا کے خلاف اپیل سندھ ہائیکورٹ نے مسترد کرتے ہوئے ملزم کی سزا کو برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔

پولیس کے مطابق ایم کیو ایم کے کارکن سعید بھرم نے 100 سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا تھا، اس کے علاوہ ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں مزید سنسنی خیز انکشافات بھی کیے تھے۔

سندھ ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت کے دوران رینجرز پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ملزم سعید بھرم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

رینجرز پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے ایم کیو ایم حقیقی کے کارکن سید ابرار حسین کو قتل کیا تھا، اس کے خلاف قتل کا مقدمہ یکم اکتوبر 2009 کو نبی بخش تھانے میں درج کیا گیا۔

رینجرز پراسیکیوٹر کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف کیس میں ٹھوس شواہد تھے لہذا سزا برقرار رکھی جائے۔

تازہ ترین