برطانوی شاہی جوڑے کے دورۂ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا، شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن 14 سے 18 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔
شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن سے پہلے ملکہ الزبتھ بھی دو مرتبہ پاکستان کا تاریخی دورہ کر چکی ہیں۔ اس کے علاوہ شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا بھی پاکستان آ چکے ہیں۔
برطانوی ملکہ الزبتھ دوم نے 1961ء میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، ملکہ الزبتھ 1956ء کے آئین کے نفاذ سے پہلے چار سال تک سرکاری طور پر پاکستان کی بھی ملکہ رہیں۔
پاکستان کے دورے میں انہوں نے کراچی میں لانڈھی، کورنگی کی نئی بستیوں کا دورہ کیا اور فریئر ہال میں زعماء سے ملاقات کی۔
1997ء میں ملکہ الزبتھ ایک مرتبہ پھر پاکستان آئیں اور انہوں نے پارلیمنٹ سے بھی خطاب کیا۔
اس سے پہلے 1996ء میں لیڈی ڈیانا بھی پاکستان آئی تھیں۔
انہوں نے اس دورے میں عمران خان کے ہمراہ شوکت خانم کینسر اسپتال کا بھی دورہ کیا تھا۔
2006ء میں برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلیس اپنی اہلیہ کمیلا پارکر کے ساتھ پاکستان آئے تھے۔