• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت چاہتی ہے اپوزیشن معیشت،ملکی حالات پر نہ بولے،تجزیہ کار

کراچی (جنگ نیوز)پروگرام ’’جیو پاکستان ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار شہزاداقبال نے کہا ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ جب کشمیر کی بات ہوتو اپوزیشن معیشت اورملکی حالات پر بات نہ کرے جبکہ اپوزیشن کی خواہش ہے کہ اگر کشمیر ایشو پر ایک ہونا ہے تو احتساب اور گرفتاریوں کا سلسلہ روکنا ہوگا۔ماہرتعلیم سید عابدی نے کہا کہ ڈگری کے ساتھ ساتھ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے کورسز بہت فائدے مند ہوسکتے ہیں کیوں کہ آنے والے دور میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا کلیدی کردار ہوگا، دنیا بھر کی یونیورسٹیوں نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے کورسز متعارف کرائے ہیں۔ پروگرام میں وزیراطلاعات سندھ سعیدغنی ،سینئر جنرل فزیشن ڈاکٹر اعجاز ووہرہ،چیئر مین پاکستان اسٹاک ایکسچینج سلیمان مہدی،ایم ڈی خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ڈاکٹر شہبازخان اور دیگر بھی گفتگو میں شریک تھے۔سندھ میں آ وارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں ریبیزویکسین نایاب ہوچکی ہے جنوری سے اب تک کتوں کے کاٹنے سے 1لاکھ 35ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں ۔اس حوالے سے وزیراطلاعات سندھ سعیدغنی نے کہا کہ پورے ملک میں ویکسین کی قلت ہے۔ چین میں ویکسین بنانے والی کمپنی بند ہوچکی ہے جبکہ بھارت نے مقامی ضرورت کے پیش نظر ریبیزویکسین برآمد کرنا بند کردیا ہے ۔فی الحال ویکسین اوپن مارکیٹ سے دوگناہ قیمت میں خریدنا پڑرہی ہے۔نمائندہ جیو نیوز خاور خان نے بتا یا کہ سندھ میں کتوں کے کاٹنے سے 13افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔جناح اسپتال میں ویکسین موجود ہے لیکن سول،عباسی شہید میں ویکسین نہیں ہے ۔

تازہ ترین