• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادی مارچ، تمام جماعتیں رابطے میں ہیں،اجتماعی استعفوں کی تجویز بھی زیرغور، فضل الرحمٰن

مانسہرہ (نمائندہ جنگ )امیر جمعیت علمائے اسلام (ف)مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کے حوالے سے تما م سیاسی جماعتیں ہمارے ساتھ اکتوبر کے حوالے سے رابطے میں ہیں ۔

دھر نے کے علاوہ اسمبلیوں سے اجتماعی استعفوں کی تجویز بھی ہے، پی ٹی آئی کا ناچ گانے کا دھرنا ایک جائز حکومت کے خلاف تھا ،ہما را دھرنا ہوگا، مجرا نہیں۔

گزشتہ انتخابات بدترین دھاندلی کی مثال ہیں لہٰذا دوبارہ انتخابات کا اعلان کیا جائے تاکہ ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی مسائل سے نمٹا جا سکے۔

انہوں نے تاجروں، جمہوریت پسندوں اسلامی قوتوں اور تمام مکاتب فکر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو دھرنے میں شر کت کی دعوت د ی۔

انہوں نے وزیراعظم کے دورہ امریکا کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کاکہنا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر پر رہی سہی کسر نکال پوری کر دینگے،کشمیری عوام لاوارث نہیں، وہ حجرہ حاجی محمد اکرم خان میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

اس موقع پر مفتی محمد اسلم امیر جمعیت علماء اسلام کے مولانا وقار الحق عثمان قاضی اورنگزیب ملک محمد نوید سابق ممبر ضلع کونسل مولانا حفظ الرحمن بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ نیب احتسابی ادارہ ہے لیکن حکومت کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے۔

انہوں نے خورشید شاہ کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ان کا سیاست میں نمایاں مقام ہے

تازہ ترین