آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ 19؍ صفرالمظفّر 1441ھ 19؍ اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

مودی کی کشمیر میں لگائی آگ پورے بھارت میں پھیل جائیگی، اسلم اقبال

لاہور (خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ مودی کی کشمیر میں لگائی آگ پورے بھارت میں پھیل جائیگی، بھارتی حکومت کا اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک ایسی چنگاری ہے جو پورے بھارت میں بھڑکے گی، تشدد کی پیروکار مودی سرکار نہتے کشمیریوں کے قتل عام، کرفیو اور ظلم و ستم سے کشمیریوں کو زیادہ دیر تک اپنے حق خودارادیت سے روک نہیں سکتی۔صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے باہر مقبوضہ کشمیر کے صحافی کی کال پر ایف یو جے کے زیر اہتمام کشمیری بھائیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، سیکرٹری جنرل ایف یو جے رانا عظیم اور صحافی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ میں میڈیا کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مقبوضہ کشمیر کے صحافیوں کی کال پر کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور پوری قوم انکے ساتھ کھڑی ہے۔کشمیریوں پر ظلم و ستم کا جو بازار گرم ہے اس کی انسانی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

اہم خبریں سے مزید