• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوسیدہ سیوریج لائن ،سورج کنڈ روڈ پر کراؤن فیلیئر کے2واقعات

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی واسا نے سورج کنڈ روڈ پر کراؤن فیلیئر کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں انہوں نے سورج کنڈ روڈ رنگیل پور کے علاقے میں بوسیدہ سیوریج لائن پر 42 انچ سائز کے کراؤن فیلیئر کے2 واقعات پر موقع کا دورہ کیا ، بعد ازاں ایم ڈی واسا نے پرانا شجاع آباد روڈ فلائی اوور کے نیچے نئی سیوریج لائن کی تنصیب کے بعد بحالی کے کاموں میں تاخیر کی شکایت پر موقع کا معائنہ کیا، دریں اثنا ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کی ہدایت پر واسا کی جانب سے نکاسی آب سے متعلق شکایات کے ازالہ کے لئے سیوریج ڈویژنوں میں سیوریج لائنوں کی صفائی مہم اور گٹروں کی مرمت کا سلسلہ جاری ہے۔
تازہ ترین