• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بہت جلد معاشی بحران سے نکلے گا، پرویز خٹک

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان بہت جلد معاشی بحران سے نکلے گا۔

نوشہرہ کلاں میں جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیح پاکستان کو مضبوط اور باوقار ملک بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ قرضوں سے ملک نہیں چلتے، اپوزیشن کس منہ سے حکومت کے خلاف باتیں کررہی ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑ دیے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا پر بھارتی مظالم اور بربر یت ثابت ہوچکی ہے، بھارت کو کشمیریوں کا حق دینا ہوگا۔

تازہ ترین