• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ کی آج نیب میں پیشی سے معذرت، نئی تاریخ مانگ لی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 24؍ ستمبر (آج) نیب میں پیشی سے معذرت کرتے ہوئے نئی تاریخ مانگ لی ہے ۔ نیب کو لکھے گئے خط میں وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ نوٹس تاخیر سے ملا، مقدمے کا سوالنامہ ارسال کیا جائے ۔ نیب حکام نے خط ملنے کی تصدیق کردی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی اکائونٹس کیس میں دوسری طلبی پر بھی وزیراعلیٰ سندھ نے نیب کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کرلی ہے، اس سلسلے میں نیب کو بذریعہ خط آگاہ کر دیا گیا ہے۔ نیب راولپنڈی کے نام خط میں مراد علی شاہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہیں نیب کا نوٹس تاخیر سے ملا 24؍ ستمبر کی طلبی مختصر وقت میں ممکن نہیں لہٰذا نئی تاریخ دی جائے اور مقدمے کا سوالنامہ ارسال کر دیا جائے۔ نیب حکام نے بھی خط موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے جس کے بعد نیب کی تفتیشی ٹیموں نے مراد علی شاہ کے خط کے بعد کی حکمت عملی پر غور شروع کر دیا ہے۔
تازہ ترین