• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاون 51ویں روز میں داخل


مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کا لاک ڈاون اور جبری پابندیاں 51 ویں روز بھی برقرار ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں طویل ترین لاک ڈاؤن کے باعث تعلیمی ادارے، دکانیں، بازار بدستور بند اور مواصلاتی ذرائع بھی معطل ہیں۔

بھارتی فوج کی سڑکوں پر جگہ جگہ موجودگی سے وادی میں خوف کی فضا قائم ہے۔

 کشمیر پریس کلب کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بلا جواز کی پابندیوں کا مقصد صحافت کا راستہ روکنا ہے جبکہ موبائل، ٹیلی فون اور انٹرنیٹ بند ہونے سے صحافیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

تازہ ترین