اسلام آباد(صالح ظافر) نئی دہلی میں تعلیم کے سلسلے میں مقیم کشمیری طلباء وادی میں کرفیو اور مواصلاتی رابطہ منقطع ہونے کے باعث شدید مالی مشکلات سے دوچار ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق مقبوضہ وادی میں50روز سے کرفیو جاری ہے جس کے باعث نئی دہلی میں مقیم کشمیری طلباء مالی مشکلات سے دوچار ہوگئے ہیں اور کئی طلباء ایسے ہیں جن کا کیریئر دائو پر لگ گیاہے۔ اس سلسلے میں نئی دہلی کی ایک یونیورسٹی میں کورین زبان کی طالبہ کاکہنا تھاکہ پیسوں کے معاملے میں کشمیری بہت خوددار ہوتے ہیں،وہ شاذونادر ہی اپنے کسی دوست سے پیسے لیتے ہیں۔