• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج امدادی کاموں کیلئے آزاد کشمیر روانہ

زلزلے کے بعد پاک فوج امدادی کاموں کیلئے آزاد کشمیر روانہ


پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوج کو زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں آزاد کشمیر کی انتظامیہ کی فوری مدد اور ریسکیو آپریشن کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: مختلف شہروں میں شدید زلزلہ، 4جاں بحق، 76 زخمی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاک فوج کے دستے آزاد کشمیر کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں طبی اور فضائی سپورٹ کے ساتھ امدادی کاموں کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ آج سہ پہر سہ پہر 4 بج کر 2 منٹ پر آزاد کشمیر، خیبر پختون خوا، پنجاب اور دارالحکومت اسلام آباد سمیت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلہ آیا ہے۔

زلزلے کے نتیجے میں اب تک 4 افراد کے جاں بحق اور 76 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، یہ تمام ہلاکتیں آزاد کشمیر میں ہوئی ہیں، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت میں 5 اعشاریہ8 ریکارڈ کی گئی ہے، جس کی گہرائی زیرِ زمین 10 کلو میٹر تھی، جبکہ اس کا مرکز جہلم کا شمالی علاقہ تھا۔

تازہ ترین