نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( این ڈی ایم اے) نے اگلے 24 گھنٹے میں زلزلے کے آفٹر شاکس آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نےایک بیان میں کہا کہ زلزلے سے ویسے تو ملک کے بیشتر علاقے متاثر ہوئے ہیں، تاہم سب سے زیادہ جاتلاں متاثر ہوا ہے، ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جاتلاں کے مقام پر 2 پل ٹوٹ گئے جبکہ سڑکیں دھنس گئیں، جس کے باعث ٹریفک نظام کو نقصان پہنچا ہے۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے تصدیق کی کہ زلزلے سے اب تک 5 افراد کے جاں بحق اور 100 کے قریب زخمی ہوچکے ہیں، جن میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جن علاقوں میں زیادہ نقصان ہوا ہے وہ دور دراز کے علاقے نہیں ہیں۔